بنی // تحصیل بنی میں بجلی کا کرنٹ لگنے سے ایک شخص کی موت ہو گئی جب کہ دیگر3افرادشدید زخمی ہو گئے تفصیلات کے مطابق تحصیل بنی کے ڈھگر علاقہ میں یہ حادثہ دوپہر ایک بجے کے قریب اس وقت پیش آیا جب فون چارج پر لگا تھا اورچاروں افراد اس کے قریب بیٹھے ہوئے تھے تو اچانک ٹرانسفارمر خراب ہونے کی وجہ سے بجلی کی وولٹیج ایکدم زیادہ ہو گئی اور قریب بیٹھے ہوئے چاروں افراد کو کرنٹ لگ گیا۔ بجلی کے وولٹیج میں اضافہ ہونے کہ نتیجے میں ریوا دیوی زوجہ درشن لال کی موقعہ پر ہی موت واقعہ ہو گئی جب کہ تین افراد زخمی ہو ئے۔ زخمیوں کو بنی کہ گورنمنٹ ہسپتال میں داخل کر لیا گیا ہے جن کی شناخت بھوری سنگھ ولد جوداہ ، نیتو دیوی زوجہ کرم چند، پوجا دیوی زوجہ روشن لال ہوئی ہے۔