کٹھوعہ // تحصیل بنی میں اسوقت صف ماتم چھا گئی اور غم کی لہر دوڑ گئی جب بنی کے ایک نوجوان محمد آصف کی لاش پر اسرار حالات میں بنی سے پانچ کلو میٹر دور گتی سڑک کے کنارے پر پائی گئی۔ لاش کو دیکھنے والے لوگوں نے پولیس کو خبر دی۔پولیس نے نوجوان کی لاش کو ہسپتال منتقل کیا اور انہوں نے جس کی شناخت محمد آصف ولد لیاقت علی خان کے طور سے کی ہے اس دوران وہاں کافی لوگ بھی جمع ہو گئے تھے ہر ایک کی آنکھ نم تھی۔ جیسے جیسے علاقے میں خبر پھیلتی گئی لوگوں کا ہجوم جمع ہوتا گیا اور لوگ پر اسرار حالت میں پائی گئی لاش کو قتل کا معاملہ بتا رہے تھے ۔ بتایا جاتا ہے کہ آصف بنی سے بسوہلی کسی کام کے سلسلے میں اپنے دوست کے ساتھ گیا ہوا تھا جسکے بعد آصف اور اسکے دو دوست وہاں کسی کے گھر پر رکے تھے لیکن ابھی تک یہ معلومات سامنے آئی ہیں ۔ اس معاملے میں بنی پولیس نے 174 سی آر پی سی کے تحت تحقیقات شروع کردی ہے ۔