بنی // یوم آزادی کے پیش نظرگورنمنٹ ہائیر سکینڈری سکول بنی میں اسکول کے ٹیچروں سمیت طلبہ و طالبات نے بنی میں دو روزہ صفائی ستھرائی مہم کا اہتمام کیا گیا ۔یہ مہم بنی کے پولیس تھانہ گیٹ سے شروع کی گئی اور جامعہ مسجد بنی کے قریب سے گزرتے ہوئے اختتام پذیرہوئی۔ اس موقعہ پر اسکول پرنسپل اشوک کھجوریہ نے صفائی کی اہمیت پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہم سب کو ایک اچھا اور صاف ستھرا ماحول بنانے کیلئے آگے آنا چاہیے ۔انہوں نے کہا کہ صاف ہوا ،صاف پانی اور صاف زمین انسانی تہذیب کی بنیادی ضرورت ہے ۔انسانی تہذیب و تمدن میں ابتدا سے ہی جسمانی اور روحانی صفائی اور پاکیزگی و طہارت پر زور دیاگیا ہے ۔ اس دوران لیکچرار منوج کمار آنند ،جہانگیر احمد، جاوید احمد اور لیکچرار دیس راج ودیگر اسکول ملازمین بھی صفائی مہم میں شامل تھے ۔
بنی میں سکولی طلباء واساتذہ کی صفائی مہم
