بنگلہ دیش کو نیوزی لینڈ کے خلاف 73 رن کی برتری حاصل

ماؤنٹ مونگانوئی//سلامی بلے باز محمود الحسن جوائے (78)، کپتان مومن الحق (88) اور وکٹ کیپر لٹن کمار داس (86) کی شاندار نصف سنچریوں کی بدولت بنگلہ دیش نے پہلے کرکٹ ٹیسٹ کے تیسرے دن دو وکٹیں حاصل کر لیں۔ نیوزی لینڈ کے خلاف پیر کو 175 رن کے نقصان سے آگے کھیلتے ہوئے چھ وکٹ پر 401 رن بنا کر پہلی اننگ میں 73 رن کی اہم برتری حاصل کر لی۔ نیوزی لینڈ نے اپنی پہلی اننگ میں 328 رن بنائے تھے ۔ حسن جوائے نے 70 رن بنائے اور کپتان مومن الحق نے آٹھ رن سے اپنی پاری کو آگے بڑھایا۔ حسن جوائے نے اپنے اسکور میں آٹھ رن کا اضافہ کیا کہ نیل ویگنر نے انھیں ہنری نکولس کے ہاتھوں کیچ کرا دیا۔ حسن جوائے نے 228 گیندوں میں سات چوکوں کی مدد سے 78 رن بنائے ۔ مشفق الرحیم نے 53 گیندوں میں 12 رن بنائے اور ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر بولڈ ہوئے ۔ 203 کے سکور پر مشفق کی وکٹ گری۔ مومن نے اس کے بعد لٹن کے ساتھ پانچویں وکٹ کے لیے 158 رن کی شراکت داری کرکے بنگلہ دیش کو پہلی اننگ میں نیوزی لینڈ سے آگے کردیا۔ بولٹ نے مومن کو آؤٹ کرکے سنچری سے محروم کر دیا۔ مومن نے 244 گیندوں میں 12 چوکوں کی مدد سے 88 رن بنائے ۔ اس کے بعد بولٹ نے لٹن داس کو پویلین بھیج کر سنچری سے دور کر دیا ۔ لٹن نے 177 گیندوں پر 86 رن میں 10 چوکے لگائے ۔ اسٹمپ کے وقت یاسر علی 11 اور مہدی حسن 20 رن بنا کر کریز پر موجود تھے ۔ بنگلہ دیش پہلی اننگ میں 73 رن کی برتری حاصل کر کے مضبوط پوزیشن میں ہے اور اس کی چار وکٹیں باقی ہیں۔ نیوزی لینڈ کی جانب سے بولٹ اور ویگنر نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔یواین آئی