ترہگام//شمالی قصبہ ترہگام سے 3کلو میٹر دو ر بنگر گنڈ کے مقام پر زیر تعمیر پل پر تا خیر پر رامحال اور ترہگام علاقوں کے لوگو ں نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس پل کو فوری طور مکمل کیا جائے۔7سال قبل نالہ کہمل پر بنگر گنڈ کے مقام پر سیلاب کی وجہ سے اس پل کو زبردست نقصان پہنچاجس کے بعد انتظامیہ نے اس پل کو گا ڑیو ں کی آمد و رفت کے لئے ناقابل استعمال قرار دیا اور نئے پل کی تعمیر کو منظوری دی تاہم3ٹینڈر نکالے گئے لیکن پل کے4ستون ہی اس وقت تک کھڑے ہیں ۔ ہمیشہ مارچ میں معمولی کام شروع کرکے اس پل کوپھر ادھوارا چھوڑا جاتا ہے اور یہ سلسلہ گزشتہ7سالوں سے جاری ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ پل کی تعمیر میں تا خیر کی وجہ سے علاقہ ترہگام اور رامحال کا زمینی رابطہ 7سال سے منقطع ہے ۔لوگو ں کا کہنا ہے کہ ترہگام سے رامحال پہنچنے کے لئے گا ڑیو ں کو متبادل سڑک نیرم پورہ سے گزر نا پڑتا ہے ۔لوگوں نے ضلع انتظامیہ سے مطالبہ کیا کہ اس پل پر فوری طور کام شروع کیا جائے تاکہ لوگو ں کو گزشتہ 7سال کے دوران در پیش مشکلات کا ازالہ ہو سکے ۔اس حوالے سے ایگزیکٹیو انجینئر آر اینڈ بی بلجیت سنگھ نے کشمیر عظمیٰ کو بتا یا کہ پل پر عنقریب کام شروع کیا جائے گا ۔