بند پاڑہ ۔سموتی ناڑ 4کلو میٹر سڑک 4برسوں سے نامکمل

 مینڈھر //جموں پونچھ شاہراہ کے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ سے نکالی گئی ایک رابطہ سڑک گزشتہ 4برسوں سے کروڑوں روپے خرچ کرنے کے بعد بھی مکمل نہیں ہوسکی جس کی وجہ سے عام لوگوں کو دوران آمد ورفت شدیدمشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ بند پاڑہ تا سموتی تاڑ 4کلو میٹر سڑک کی تعمیر کا عمل 4برس قبل4کروڑ روپے کی لاگت سے شروع کی گئی تھی لیکن متعلقہ محکمہ کی جانب سے زمینی کٹائی کے بعد پروجیکٹ کو مکمل کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی جارہی ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ متعلقہ محکمہ کی جانب سے 2کلو میٹر علاقہ میں بجری بچھائی گئی تھی لیکن باقی بچی سڑک کی جانب کوئی توجہ نہیں دی جارہی ہے ۔غور طلب ہے کہ مکینوں کی مانگ کو دیکھتے ہوئے انتظامیہ کی جانب سے بھاٹہ دھوڑیاں علاقہ سے ایک رابطہ سڑک نکالنے کا عمل شروع کیا تھا تاکہ گنجان آبادی کو معیاری سہولیات میسر ہو سکیں لیکن گزشتہ کئی برسوں سے سڑک کی تعمیر صرف زمینی کٹائی تک محدود ر ہ گئی ہے جس کی وجہ سے مکینوں کو دوران آمد ورفت شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی معززین نے بتایا کہ سڑک کی کٹائی کے بعد نہ تا نالیاں نالی گئی ہیں اور نہ ہی حفاظتی باندھ تعمیر کئے گئے ہیں جس کی وجہ سے ملحقہ علاقوں میں لوگوں کی زمینوں کا شدید نقصان ہو رہا ہے ۔مقامی لوگوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ رابطہ سڑک کو جلدازجلد مکمل کیا جائے ۔