سرنکوٹ// کورونا وائرس کے پیش نظر سرکار کی جانب سے الگ الگ قسم کی اختیاطی تدابیر و ہدایات جا ری کی ہوئی ہیں اور ان احتیاطی تدابیر میں ہفتہ وار بندشیں بھی لگائی گئی ہیں جس کے چلتے جہاں کووڈ معاملات میں کمی ریکارڈ کی جارہی ہے وہائیں عام زندگی بھی ان تین دنوں کے دوران متاثر رہتی ہے ۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ لاک ڈائون کی وجہ سے جہاں ٹریفک نقل وحمل متاثر رہتی ہے وہائیں بازار بھی بند رہتا ہے۔ اس کے چلتے غریب غربا لوگ سخت مشکلات سے دوچار رہتے ہیں۔ مکینوں نے کہاکہ انتظامیہ کو چاہئے کہ وہ لوگوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کیلئے تیار کرئے اور اس سلسلہ میں عملی اقدامات بھی اٹھائے جائیں۔