سری نگر//پرنسپل گورنمنٹ میڈیکل کالج سری نگر ڈاکٹر قیصر احمد نے کل ایک میٹنگ کے دوران بمنہ سرینگر میں پانچ سو بستروں والے بچہ ہسپتال پر جاری کام کا جائزہ لیا۔ہسپتال پر 89.89 کروڑ روپے کی رقم خرچ کی جارہی ہے جس میں سے اب 74.00 کروڑ روپے واگزار کئے جاچکے ہیں۔ڈاکٹر قیصر احمدنے کہا کہ اس ہسپتال کو جدید سہولیات سے لیس کیا جائے گا اور مریضوں کو ایک ہی چھت کے نیچے مختلف طبی خدمات فراہم کی جائیں گی۔اُنہوں نے کہاکہ اس ہسپتال میں 18برس تک کے بچوں کو علاج و معالجہ کی سہولیات دستیاب رہیں گی جو کہ آبادی کا 52فیصد حصہ ہے۔میٹنگ میں اس پروجیکٹ کے تکمیل کی ٹائم لائن پر سیر حاصل بحث کی گئی ۔چیف انجینئر نے میٹنگ میں جانکاری دیتے ہوئے ہسپتال کے آکسیجن پلانٹ ، اوپریشن تھیٹر ،سی ایس ایس ڈی آلات ، پانی کی سپلائی اور ایس ٹی پی کے بارے میں تفصیلات دیں۔ انہوں نے اس ہسپتال کو جلد از جلد شروع کرنے کا یقین دلایا ۔میٹنگ میں فیصلہ لیا گیا کہ حکومت کی جانب سے جی ایم سی سری نگر کی سربراہی میں تشکیل دی گئی کمیٹی ہر 15دِن کے بعد ایک میٹنگ میں اس پروجیکٹ کی پیش رفت کا جائزہ لے گی۔