سرینگر//سرینگر میں جے وی سی (سکمز میڈیکل ہسپتال) بمنہ کے نزدیک فورسز اور جنگجوئوںکے درمیان گولیوں کا مختصر رتبادلہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں علاقے میں افرا تفری کا ماحول پیداہوا ۔ واقعے کے فوراً بعد پولیس اور فورسز کی اضافی نفری کو علاقے میں بلایا گیا ہے جنہوں نے راہ ہگیروں اور گاڑیوں کی جامہ تلاشی شروع کی، تاہم کسی کو اس دوران گرفتار نہیں کیا گیا ہے ۔واقعے کے بعد کشمیر پولیس زون نے اپنے ایک ٹویٹ میںکہا کہ سکمز ہسپتال بمنہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان گولیوں کا تبادلہ ہوا ہے تاہم جنگجو یہاں سے شہریوں کی موجودگی کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوئے ہیں، تاہم فورسز نے جنگجوئوں کی تلاش کیلئے علاقے میں بڑے پیمانے پر تلاشی کارروائی شروع کی ہے ۔پولیس نے واقعے کے حوالے سے ایک کیس درج کر کے مزید کارروائی تیز کی ۔بعد میں شہر میںاضافی ناکے لگائے گئے اور راہگیروں اور گاڑیوں کی تلاشیاں لینے کے علاوہ مشتبہ افراد سے بھی پوچھ تاچھ کی گئی۔
بمنہ میں فورسز اور جنگجوئوں کے درمیان
