بمنہ میں عدالت عالیہ کی نئی عمارت کی تعمیر

سرینگر//بلال فرقانی//جموں و کشمیر انتظامیہ نے بدھ کو رکھ گنڈ اکشا بمنہ سری نگر میں نئی ہائی کورٹ کی تعمیر پراجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے ٹھیکوںکی منظوری دینے کے لیے انتظامی سیکریٹری قانون کی سربراہی میں ایک کنٹریکٹ کمیٹی کی تشکیل کا حکم دیا۔عمومی انتظامی محکمہ کے پرنسپل سیکریٹری منوج کمار دیویدی کی جانب سے بدھ کو جاری ایک آرڈر میں کہاگیا ’’ایس آر ائو15 آف 2020 محررہ9 جنوری.2020 کو محکمہ خزانہ کی طرف سے کنٹریکٹ کمیٹی کی تشکیل کی منظوری دی گئی ہے جس میں  رکھ گنڈ اکشا بمنہ سری نگر  میں نئی ہائی کورٹ کی تعمیروجیکٹ پر عمل درآمد کے لیے کنٹریکٹس کی منظوری دی گئی ہے‘‘۔ مزید کہا گیا ہے کہ کنٹریکٹ کمیٹی میں محکمہ قانون کے انتظامی سیکریٹری آچل سیٹھی چیئرمین ہونگے جبکہ کمیٹی  کے دیگر8ممبران میں محکمہ خزانہ کے نمائندے جو ایڈیشنل سیکریٹری یا سپیشل سیکریٹری کے عہدے  سے کم نہ ہو، محکمہ تعمیرات عامہ کے ڈیولپمنٹ کمشنر سمی عارف، محکمہ تعمیرات عامہ کشمیر کے چیف انجینئر رفیق احمد رفیق، انسپکشنز،کالٹی کنٹرول اور ڈئزائنس کے چیف انجینئر محمد حنیف لون ،میکنیکل انجینئرنگ محکمہ کے چیف انجینئر،محکمہ قانون کے ڈائریکٹر فائنانس اشوک کمار سنگھ، محکمہ صنعت و حرفت کے نمائندے جو ایڈیشنل سیکریٹری کے عہدے سے کم نہ و اور محکمہ قانون کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر منصوبہ بندی شامل ہیں۔