سرینگر//حج ہائوس بمنہ کے نزدیک ایک پرائیویٹ گاڑی اور موٹر سائیکل سوار میں شدید ٹکر ہوئی جس کے نتیجہ میں موٹر سائیکل سوار شدید زخمی ہوا اور بعد میں دم توڑ بیٹھا۔ یہ واقع حج ہائوس کے نزدیک پیش آیا جب موٹر سائیکل زیر نمبر JK01M-1909 اور مہیندرا KUV ٹیکسی JK01AP-3789 آپس میں ٹکرائی ۔ بائیک سوار فاروق احمد بٹ ولد محمد رجب بٹ ساکنہ قمر واری کو شدید چوٹین آئیں اور اُسے اسپتال منتقل کیا گیا جہان وہ زخموں کی تاب نہ لاکر دم توڑ بیٹھا۔ اس حادثے میں ایک اور شخص زخمی ہوا تاہم اس کی شناخت نہیں ہوئی۔