یو این آئی
دھرم شالہ// جسپریت بمراہ کی 7 مارچ سے دھرم شالہ میں شروع ہونے والے پانچویں اور آخری ٹیسٹ میچ کے لیے ہندوستانی ٹیم میں واپسی ہوئی ہے ۔ وہیں کے ایل راہل انجری کے باعث ٹیم سے باہر ہوگئے ہیں۔اس کے ساتھ ہی رانجی ٹرافی میں تمل ناڈو کے لیے کھیل رہے واشنگٹن سندر کو سیمی فائنل کے لیے ٹیم سے ریلیز کر دیا گیا ہے ۔ سیمی فائنل تمل ناڈو اور ممبئی کے درمیان 2 مارچ سے 6 مارچ تک کھیلا جانا ہے ۔
بی سی سی آئی نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ سندر کو رنجی ٹرافی میچ کے پیش نظر ٹیم سے ریلیز کیا گیا ہے ۔ اگر ضرورت پڑی تو گھریلو میچوں کے بعد انہیں ہندوستانی ٹیم میں واپس بلایا جائے گا۔بیان میں کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیم راہل کی انجری پر گہری نظر رکھے ہوئے ہے اور لندن میں موجود ماہرین سے بھی رابطے میں ہے ۔ اگر راہل چوٹ کی وجہ سے انڈین پریمیئر لیگ (آئی پی ایل) کے ابتدائی چند میچوں سے باہر ہوتے ہیں تو ان کی جگہ لکھنؤ سپر جائنٹس کے نائب کپتان نکولس پوران ٹیم کی کپتانی کرتے نظر آ سکتے ہیں۔دھرم شالہ ٹیسٹ کے لیے ہندوستانی ٹیم اس طرح ہے :روہت شرما (کپتان)، جسپریت بمراہ (نائب کپتان)، یشسوی جیسوال، شبمن گل، رجت پاٹیدار، سرفرازی خان، دھرو جورل (وکٹ کیپر)، کے ایس بھرت (وکٹ کیپر)، دیودت پڈیکل، آر اشون، رویندرا جڈیجہ، اکشر پٹیل، کلدیپ یادو، محمد سراج، مکیش کمار اور آکاش دیپ۔