سرینگر / / سرینگر میں جھیل ڈل کے کنارے پر واقع بلیواڑڈ روڈ کا ایک حصہ بدھ کو ڈھہ گیا،جس کے نتیجے میں کئی لوگ معجزاتی طور پر بچ گئے۔کے این ٹی کے مطابق بلیوارڈ روڑ پر ڈلگیٹ کے نزدیک بدھ کو اس وقت خوف و ہراس پھیل گیا جب اچانک بلیوارڈ روڑ کا ایک حصہ ڈھہ گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ معروف ادویات کی دکان در میڈکیٹ کے متصل یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب کئی لوگ گاڑیوں کا انتظار کر رہے تھے اور سڑک میں دراڈیں نمودار ہوئیں اوراس کا ایک حصہ ڈھہ گیا۔ عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ اس واقعے میںایک سیکوٹی اور موٹر سائیکل ڈل برد ہوگیا اور انہیں بعد میں بازیاب کیا گیا۔اس موقعہ پرراہگیروں اور دیگر لوگوں کی ایک بڑی تعداد وہاں پر جمع ہوئی اور وہ عش عش کرنے لگے۔بعد میں ٹریفک کو بھی دوسری طرف منتقل کیا گیا۔جھیل ڈل کے نزدیک سڑک کھسکنے کا یہ پہلا واقعہ ہے،جس کے نتیجے میں عام لوگوں اور جھیل کے نزدیک ہوٹلوں میں مقیم لوگوں میں بھی خوف پیدا ہوگیا۔چیف انجینئرآر اینڈ بی شوکت احمد پنڈت نے کہا کہ خوف ذدہ ہونے کی کوئی ضرورت نہیں ہے،بلکہ ایسا ہوتا رہا ہے اور سڑکیں خستہ ہوتی رہتی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ محکمہ کی ٹیم نے جائزہ لیا اور اور سڑک کی مرمت کی جائے گی۔