بلنوئی کا بجلی ٹرانسفارمر جل گیا

مینڈھر//مینڈھر میں شدید گر می کے با وجو د بجلی کی عدم دستیا بی نے لو گو ں کا جینا حر ام کر دیا ہے ۔ اس سلسلہ میں کشتی بلنو ئی کا ایک وفد ایم ایل اے مینڈھر جا وید احمد رانا سے نیشنل کا نفرنس دفتر مینڈھر میں ملا قی ہو ا ۔ وفد کے ارکان نے محکمہ بجلی کے اعلیٰ افسرا ن پر الز ام لگا تے ہوئے کہا کہ گز شتہ کئی مہینو ں سے ایک ٹر انسفا رمر جلا ہوا ہے لیکن محکمہ بجلی کے ملا زمین نے اس وقت تک اس کی مر مت نہیں کی ، جس کی وجہ سے لو گو ں کو اس شدید گر می میں جینا حر ام ہو گیا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ مز ید دو اور ٹر انسفا رمر علا قہ میں جل گئے ہیں لیکن محکمہ مر مت نہیں کر وا رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ جب بھی وہ محکمہ کے اعلیٰ افسر ان کے پا س جا تے ہیں تو ان کا کہنا ہو تا ہے کہ ٹر انسفا رمر جلد لگا یا جا ئے گا اور ان سے ان مہینوں کا کرایہ نہیں لیاجائے گا لیکن لا ئین مین ہر مہینے کا بل گھر آکر چھوڑ دیتاہے ۔ انہو ں نے کہا کہ شدید گر می میں لو گو ں کو کئی قسم کی مشکلا ت کا سامنا کر نا پر رہا ہے ۔ انہو ں نے کہا کہ ما ہ رمضان میں لو گو ں کو سحری اور افطا ری کے وقت بجلی کی عدم دستیا بی کی وجہ سے مشکلا ت کا سامنا ہے ۔ انہوںنے کہاکہ کئی ماہ سے ان کا علاقہ گھپ اندھیرے میں ہے ۔ ممبر اسمبلی مینڈھر جا وید احمد رانا نے لو گو ں نے تمام با تیںسننے کے بعد یقین دلا یا کہ وہ متعلقہ محکمہ کے اعلیٰ افسر ان سے با ت کریں گے اور جلد ہی ٹرانسفارمر نصب کرایاجائے گا۔