Facebook Twitter Youtube
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے
Kashmir Uzma
  • تازہ ترین
  • کشمیر
  • جموں
  • شہر نامہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • سپورٹس
  • صنعت، تجارت
  • کالم
    • مضامین
    • گوشہ خواتین
    • خصوصی انٹرویو
    • جمعہ ایڈیشن
    • تعلیم و ثقافت
    • طب تحقیق اور سائنس
  • ملٹی میڈیا
    • ویڈیو
    • پوڈکاسٹ
    • تصویر کہانی
  • اداریہ
  • ادب نامہ
    • نظم
    • غرلیات
    • افسانے

Kashmir Uzma

Latest Kashmir News | Kashmir Urdu News | Politics, India, International, Opinion

Font ResizerAa
Search
Follow US
جمعہ ایڈیشن

بلغ العلیٰ بکمالہ۔کمالات ِ مصطفیٰؐ کی درخشاں جھلک رحمت ِ عالمؐ

Mir Ajaz
Last updated: May 1, 2025 10:07 pm
Mir Ajaz
Share
6 Min Read
SHARE

سبدر شبیر

’’بلغ العلیٰ بکماله، کشف الدجیٰ بجماله، حسنت جمیع خصاله، صلّوا علیہ و آلہ‘‘یہ چار مصرعے، اگرچہ الفاظ میں مختصر ہیں، مگر معانی میں بے حد وسیع، گہرے اور دل میں اُتر جانے والے ہیں۔ یہ ایک مکمل نعتیہ شعر ہے جس میں سرورِ کائنات صلی اللہ علیہ وسلم کے فضائل و کمالات کو ایک اجمالی مگر بے مثال انداز میں پیش کیا گیا ہے۔ اس شعر میں موجود معنوی گہرائی دل کو اس قدر مسخر کرتی ہے کہ انسان خود کو حضورؐ کے نور سے جُڑا ہوا محسوس کرنے لگتا ہے۔
’’بلغ العلیٰ بکماله‘‘ ۔ اس ایک مصرع میں وہ کائناتی صداقت چھپی ہے جو انسانی تاریخ کا سب سے روشن باب ہے۔ رسولِ رحمتؐ نے اپنی سیرت و کردار، اخلاق و معاملات، حلم و بردباری، صدق و امانت اور صبر و رضا کے ذریعے انسانیت کے بلند ترین مرتبے کو پالیا۔ آپؐ نے نہ صرف اخلاقی معیار قائم کیے بلکہ خود ان پر عمل کرکے پوری دنیا کے لیے ایک عملی نمونہ بن کر اُبھرے۔
وہ یتیم مکہ جسے دنیا نے ابتدا میں نظرانداز کیا، وہی ایک دن ایسا اُفق چھو گیا کہ آسمان والے بھی صلوٰۃ و سلام بھیجنے لگے۔ ان کے کمالات صرف الفاظ میں نہیں، ہر پہلو سے مجسم حقیقت تھے۔ وہ ماں باپ کے لیے رحمت، دوستوں کے لیے وفادار، دشمنوں کے لیے درگزر کرنے والے، اور امت کے لیے سراپا شفقت تھے۔
’’کشف الدجیٰ بجماله‘‘ ۔ تاریکیوں کو چاک کر دینے والی روشنی، وہ جمال جو صرف چہرہ نہیں، بلکہ قلب، گفتار، کردار، اور نگاہ میں بھی جھلکتا تھا۔ عرب کی جہالت کی اندھیر نگری میں جب ظلم، بت پرستی، تعصب، اور نسلی تفاخر اپنی انتہاؤں پر تھا، تب حضوراکرمؐ کا جمالِ نورانی ایک سورج بن کر اُبھرا۔ وہ جمال جو صرف ظاہری کشش نہ تھا، بلکہ دلوں کو بدل دینے والا نور تھا۔ جن کی مسکراہٹ سے دشمن بھی پگھل جاتے تھے، جن کی آواز سے دلوں میں اُمید پیدا ہوتی تھی، جن کی موجودگی محفل کو نورانی بنا دیتی تھی۔
یہ وہ جمال ہے جس نے صرف چہرے کو نہیں بلکہ دلوں کو منور کیا۔ وہ نگاہِ مبارک جس سے زید، بلال اور عمر جیسے غلام، سردار اور بادشاہ بھی بدل گئے۔ وہ طرزِ زندگی جس میں حسنِ گفتار، حسنِ عمل اور حسنِ ظاہری ایک ساتھ جلوہ گر تھے۔
’’حسنت جمیع خصاله‘‘ ۔ آپ کے تمام اوصاف حسن کا پیکر تھے۔ کوئی ایک وصف ایسا نہیں تھا جس میں کمی ہو۔ آپ کی سخاوت، صبر، تواضع، انکساری، عفو، عدل، صداقت، عبادت، معاملات۔سبھی کامل ترین تھے۔ آپ نے درِ فاطمہ پر کھڑے ہو کر بیٹی کو مقام عطا کیا، حبشی غلام کو مسجد کی اذان کا منصب دیااور فقراء و مساکین کو جنت کی بشارتیں سنائیں۔
ایک بار ایک بدوی نے آ کر آپ سے درشت لہجے میں بات کی، مگر آپ نے خندہ پیشانی سے برداشت کیا۔ ایک بوڑھی عورت نے کوڑا پھینکا، آپ بیمار ہوئیں تو تیمار داری کو گئے۔ یہ وہ خصائل تھے جو عام انسانوں میں نہیں پائے جاتے۔ یہی تو وہ حسنِ خصال ہیں جن کی گواہی خود دشمن بھی دیا کرتے تھے۔ کفارِ مکہ بھی آپ کو ’’صادق و امین‘‘ کہا کرتے تھے، اور دوست تو آپ پر اپنی جان نچھاور کرتے تھے۔
’’صلّوا علیہ و آلہ‘‘ ۔ ایسے محبوب نبی پر درود و سلام ہو اور ان کے اہلِ بیت و اصحاب پر بھی ،جنہوں نے اس نور کو آگے بڑھایا۔ درود پڑھنا صرف اظہارِ محبت نہیں، بلکہ روح کی تسکین ہے۔ جس لمحے زبان پر درود آتا ہے، دل کا سکون بڑھ جاتا ہے، ذہن صاف ہوتا ہے اور ماحول پر رحمتوں کی بارش ہونے لگتی ہے۔
درود ایک روحانی رابطہ ہے، ایک دعا، ایک محبت بھرا سلام، ایک اعترافِ کمال۔ اللہ تعالیٰ خود قرآن میں ارشاد فرماتا ہے: ’’اِنَّ اللّٰهَ وَمَلَائِكَتَهٗ يُصَلُّوْنَ عَلَى النَّبِيِّ ۚ يٰٓاَيُّهَا الَّذِيْنَ آمَنُوْا صَلُّوْا عَلَيْهِ وَسَلِّمُوْا تَسْلِيْمًا۔‘‘
ان چار مصرعوں پر غور کیا جائے تو یوں محسوس ہوتا ہے جیسے عقیدت کی ایک مکمل دنیا اس مختصر نعتیہ شعر میں سمٹ آئی ہو۔ کمال، جمال، حسنِ خصائل اور درود۔یہ چار ستون ہیں، جن پر عشقِ رسول کی عمارت قائم ہے۔ہمیں چاہیے کہ ہم اس شعر کو صرف زبان سے نہ پڑھیں، بلکہ دل سے محسوس کریں، اس کے مفاہیم کو زندگی میں اتاریں۔ کمال کے راستے پر چلیں، جمال کی روشنی بانٹیں، خصائل کو اپنائیں، اور درود کو اپنا وظیفہ بنائیں۔ یہی وہ راستہ ہے جو ہمیں مصطفیٰ ؐ کی سچی غلامی کی طرف لے جائے گا۔
’’بلغ العلیٰ بکماله‘‘ ایک ایسا شعر ہے جو نہ صرف زبان کی زینت ہے بلکہ دلوں کی تطہیر کا ذریعہ ہے۔ یہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ ہمارے نبیؐ کتنے بلند، کتنے خوبصورت، کتنے مکمل اور کتنے محبوب تھے۔ وہ جو کمالات کا عروج، جمالات کا سرچشمہ اور حسنِ اخلاق کا کامل نمونہ ہیں۔اگر ہم چاہتے ہیں کہ ہماری زندگی میں روشنی ہو، دل میں سکون ہو اور روح میں نرمی ہو۔تو ہمیں ان اشعار کو اپنی روح میں اُتارنا ہوگا۔ ہمیں اپنے پیارے نبیؐ کی سیرت کو نہ صرف پڑھنا ہوگا، بلکہ اپنانا بھی ہوگا۔
[email protected]

Share This Article
Facebook Twitter Whatsapp Whatsapp Copy Link Print
شدید گرمی میں سیاحوں کی پناہ گاہ بنادرہال علاقہ کا ’کھوڑ ناڑ آبشار‘ دور افتادہ گاؤں میں واقع قدرتی آبشار کوسیاحتی نقشے پر لانے کی مانگ،ڈی سی کی یقین دہانی
پیر پنچال
مغل شاہراہ پرپیر کی گلی سیاحوں کی توجہ کا مرکز بن گئی روزانہ سینکڑوں کی تعداد میں لوگوں کی آمد ،بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی کا الزام
پیر پنچال
راجوری کالج کے طلباء کاجموں یونیورسٹی انتظامیہ کے خلاف احتجاج جاری سرکلر اور اساتذہ کی کمی پر برہمی، سڑک بند کر کے احتجاج، یقین دہانی پر مظاہرہ ختم
پیر پنچال
جرنلسٹ ایسوسی ایشن اور پریس کلب پونچھ کا مشترکہ اجلاس
پیر پنچال

Related

جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل

June 19, 2025
جمعہ ایڈیشن

کتاب و سنت کے حوالے سے مسائل کا حل مفتی نذیر احمد قاسمی

June 12, 2025
جمعہ ایڈیشن

قرآن مجید اور انسان کی فطرت فہم و فراست

June 12, 2025
جمعہ ایڈیشن

نماز میں فرض قرأت کا معیار فکرو فہم

June 12, 2025

ملک و جہان کی خبروں سے رہیں اپڈیٹ

نیوز لیڑ ای میل پر پائیں

پالیسی

  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط
  • ڈیٹا پالیسی
  • پرائیویسی پالیسی
  • استعمال کرنے کی شرائط

سیکشن.

  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت
  • اداریہ
  • برصغیر
  • بین الاقوامی
  • تعلیم و ثقافت

مزید جانیں

  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
  • ہمارے بارے میں
  • رابطہ
  • فیڈ بیک
  • اشتہارات
Facebook

Facebook

Twitter

Twitter

Youtube

YouTube

Instagram

Instagram

روزنامہ کشمیر عظمیٰ کی  ویب سائٹ  خبروں اور حالات حاضرہ کے حوالے سے جموں وکشمیر کی  اردو زبان کی سب سے بڑی نیوز ویب سائٹ ہے۔ .. مزید جانیں

© GK Communications Pvt. Ltd.. All Rights Reserved.
Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?