سرینگر//گورنر این این ووہرا کی صدارت میں ریاستی انتظامی کونسل کی میٹنگ منعقد ہوئی جس میں جے اینڈ کے میونسپل کارپوریشنز ترمیمی بل 2018 کو منظوری دی گئی جس کی رو سے آنے والے میونسپل انتخابات الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرائے جائیں گے ۔ اس سلسلے میں کی گئی ترمیم کی معیاد 2016 میں ختم ہو گئی تھی ۔ فی الوقت میونسپل کارپوریشنوں کے انتخابات جے اینڈ کے میونسپل کارپوریشن ایکٹ 2000 کے قواعد کی رو سے ووٹر پرچیوں کے ذریعے کرائے جاتے ہیں ۔ ان انتخابات کو الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کے ذریعے کرانے کیلئے مذکورہ ایکٹ میں ترمیم مطلوب تھی ۔ اس ترمیم کو منظور کرنے سے ریاست میں ستمبر ۔اکتوبر 2018 کے دوران کرائے جانے والے بلدیاتی انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشینوں کو استعمال میں لایا جائے گا ۔
بلدیاتی انتخابات، الیکٹرانک ووٹنگ مشینیں استعمال ہونگی
