کشتواڑ//ضلع کشتواڑ کے دوافتادہ علاقہ سب ڈویژن مڑواہ میں ضلع کیپکس بجٹ کے تحت ہوئے کاموں کی بلوں کی ادئیگی کے معاملہ کو لیکر ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے پنچایت سکریٹری کو فوری طور معطل کرنے کے علاوہ بی ڈی او ناگسنی، جنھیں مڑواہ بلاک کا اضافی چارج دیاگیا ہے ،کے علاوہ ایگزیکٹیو انجینئر، اسسٹنٹ ایگزیکٹو نجینئر ،اے ای ای مڑواہ ،اے ای مڑواہ کی تنخواہیں روکنے جبکہ دو ٹیکنیکل اسسٹنتوں کو فوری طور برطرف کرنے کا حکم جاری کیا ہے۔ کشمیر عظمیٰ کے پاس موجود تفصیلات کے ڈی س کے حکمنامہ زیر نمبر 179 DDCK ۔2021 بتاریخ یکم جنوری کے مطابق سرپنچوں و پنچوں کا ایک وفد ضلع ترقیاتی کمشنر سے انکے دفتر میں 30 دسمبر کو ملا اور انھیں بتایا گیا کہ ضلع کیپکس بجٹ کے تحت مڑواہ بلاک میں ہوئے مکمل کاموں کی بلیں کی واگزار نہیں کی گئی ہیں جبکہ وی ایل ڈبلیو ، جونیئر انجینئر و ٹیکنکل اسسٹنٹ اپنے فرایض کو انجام نہیں دے رہے ہیںجسکے بعد ضلع پنچایت افسر،بی ڈی او ناگسنی، جنھیں مڑواہ بلاک کا اضافی چارج دیا گیاہے ،کے علاوہ ٹیکنکل اسسٹنٹ ، وی ایل ڈبلیو ، یوردو، دہرینہ اے، قدرنہ بی، پیٹھگام کو دفتر میں طلب کیا گیا اور انھیں تمام مکمل شدہ کاموں کا جایزہ لیکر انکی بلیں نکالنے کی ہدایت دی گی۔واضح رہے کہ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ نے توثیق نمبر کے تحت جاری کردہ سرکولر کے ذریعے 29دسمبر کو تمام بلاک ڈ یولپمنٹ افسر ان کو ہدایت دی تھی کہ تمام مکمل شدہ کاموں کی بلوں کو بروقت ٹریجری میں جمع کیا جائے تاکہ ان بلوں کی ادائیگی ہوسکے جبکہ خلاف ورزی کی صورت میں قانون کے مطابق سخت کاروائی عمل میں لانے کا انتباہ دیاگیاتھاجبکہ اسی طرح کی ہدایت ضلع پنچایت افسر کی جانب سے بھی جاری کی گئیں تھیں۔ وہیں جب وفدنے یکم جنوری کو دوبارہ ضلع ترقیاتی کمشنر سے رجوع کیا اور مطلع کیا کہ کوئی بھی بل ادا نہیں کیا گیا ہے جبکہ ضلع پنچایت افسر نے ضلع ترقیاتی کمشنر کو مطلع کیا کہ چند بلوں کو جیو ٹیگنگ کے بغیر ٹریجری میں جمع کرایاگیاجبکہ متعلقہ وی ایل ڈبلیو کی ذم داری بنتی ہے کہ وہ ان بلوں کو جیو ٹیگ کراکر بھیجیں۔ وہی بی ڈی او ناگسنی، جنھیں مڑواہ کا اضافی چارج ہے، کی تنخواہ کو روکنے کے احکامات جاری کرکے انھیں بلاک مڑاہ کے اندر ہوئے کاموں کی بلوں کی ادائیگی نہ ہونے کی وجوہات کو دوروز کے اندر بتانے کا کہاگیا ہے جبکہ دلشاد احمد ایم پی ڈبلیو بلاک مڑواہ پنچائت پیٹھگام ، قدرنہ اے، دہیرنہ بی، کو معطل کرکے سب ڈویژنل مجسٹریٹ پاڈر کے دفتر کے ساتھ منسلک کیا گیا جبکہ 50فیصد معطلی الاونس قواعد کے تحت منظور کی گئی ہے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کشتوا ڑ نے اپنے حکم نامہ میںایگزیکٹیو انجینئر،اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر و،اے ای ای بلاک مڑواہ ،اے ای بلاک مڑواہ کی تنخواہوں کو فوری طور روکنے کاحکم دیکر انھیں بلاک مڑواہ میں مکمل شدہ کاموں کے بل نہ آنے کی وجوہات بتانے کو کہا۔ضلع ترقیاتی کمشنر کشتواڑ اشوک کمار شرما نے ایس ڈی ایم مڑواہ کو انکوائری افسر مقرر کیا اور انہیں پندرہ دنوں کے اندر جاری کردی حکمنامے کی روشنی میں انکے خلاف کاروائی کی سفارش کرنے کو کہاجبکہ ان کاموں کی فہرست بھی انھیں مکمل تفصیلات کے ساتھ بھیجی گئی جبکہ اسسٹنٹ کمشنر ڈیولپمنٹ کوہدایت دی گئی کہ وہ مڑواہ بلاک میں تعینات دونوں ٹیکنکل اسسٹنٹوں کو برطرف کرنے کا نوٹس جاریں کریں۔