کٹھوعہ // بلاور میں پیش آئے سڑک حادثے میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا جبکہ دیگر31 افراد زخمی ہو گئے۔ تفصیلات کے مطابق کوہگ سے بلاور کی طرف آ رہی ایک منی بس زیر نمبرJK08C – 4428کوہگ کے پاس سڑک حادثے کی شکار ہو گئی ۔حادثہ بدھ کی صبح قریب 10 بجے پیش آیا جب کوہگ سے بلاور آ رہی ایک منی بس کٹتر کے مقام پر ڈرائیور سے بے قابو ہو کر گہری گھائی میں جا گری حادثے کی وجہ ائور لوڈنگ اور سڑک کی خستہ حالت بتا ئی جا رہی ہے۔ سڑک حادثہ میں ایک شخص کی موت موقع پر ہو گئی جبکہ اس حادثے میں 31 افراد زخمی ہوگئے جس میں 9 افراد کو فوری طور پر جی ایم سی جموں منتقل کیا گیا اور 18 افراد کو ایس ڈی ایچ بلاوار اور 4 افراد کو پی ایچ سی کوہگ میں علاج کیلئے داخل کیا گیا ہے
ز خمیوں کا علاج فرش پر کرنا پڑا
بلاوار میں سڑک حادثہ پیش آنے کے بعد زخمیوں کو بلاور ہسپتال میں لے جایا گیا تو مریضوں کو سخت پریشانی کا سامنا کرنا پڑا ہسپتال میں ڈاکٹروں اور کمروں کی قلت کے باعث میں مریضوں کا علاج فرش پر ہی موجود ڈاکٹروں کو کرنا پڑا ۔ اس سلسلہ میںبی ایم او بلاوار نے بتایا کہ ہسپتال کے 3کمروں میں سے ایک کمرہ ایمرجنسی کیلئے دستیاب ہے ایسے میں زیادہ مریضوں کا علاج کرنا مشکل ہو جاتا ہے جسکی وجہ سے زخمی ہوئے مریضوں کا علاج ہسپتال کے فرش پر ہی کرنا پڑا ۔سال 2014 کے اسمبلی انتخابات میں بھاجپا لیڈر ڈاکٹر نرمل سنگھ نے جیت حاصل کی تھی اور ریاست جموں کشمیر کے نائب وزیراعلیٰ رہے اور بعد میں ڈپٹی اسپیکر بھی بنے جس سے یہاں کے لوگ کافی خوش تھے کہ یہاں اب شاید حالات تبدیل ہو جائیں گے لیکن ایسا نہیں ہوا کیوں کہ