کراچی/پاکستان کے سابق انڈر 19 بلائنڈ کرکٹر مجیب الرحمان کی امریکی خاتون سے فیس بک دوستی شادی میں بدل گئی، بینائی سے قدرے محروم فیس بک پر دوستی کرنے والے جوڑے کی بہاولپور میں دھوم دھام سے شادی ہوئی۔بہاولپور کے سابق بلائنڈ کرکٹر مجیب الرحمان کی 4 ماہ پہلے انڈیانا امریکا کی 25 سالہ مانٹیگمری برٹینی لین سے فیس بک پر دوستی ہوئی، دونوں نے ایک دوسرے کو زندگی کے حقائق سے آگاہ کیا اور پھر شادی کا فیصلہ کر لیا۔برٹینی لین امریکا سے بہاولپور پہنچی جہاں مجیب الرحمان اور اْن کا نکاح ہوا، مجیب الرحمن نے بتایا کہ برٹینی لین نے 2016 میں اسلام قبول کرلیا تھا۔نکاح کے بعد دولہا نے اپنی دلہن کو انگوٹھی پہنائی اور ایک دوسرے کو مٹھائی کھلائی جس کے بعد دولہا دلہن کا فوٹو سیشن بھی ہوا۔