سرنکوٹ// سب ضلع سرنکوٹ کے بلاک بفلیاز میں ریت بجری مافیا بڑی تیزی کے ساتھ سرگرم ہے جبکہ متعلقہ حکام خاموش تماشائی دریا کی تباہی کا منظر دیکھ رہے ہیں۔ریت بجری مافیا دریا میں جے سی بی مشینوں کو لگا کر دریا سے ریت بجری غیر قانونی طور پر نکال کر فروخت کر رہے ہیںاور ناجائز طریقے سے وہاں پر کھڈے مار رہے ہیں۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ بڑے افسوس کے ساتھ کہنا پڑ رہا کہ انتظامیہ اسقدر حواب غفلت میں مبتلا ہے جس کی مثال نہیں ملتی۔ انھوں نے کہا کہ اگر 2014 میں تباہی ہوئی ہے تو اس کی اہم وجہ صرف دریا سے ریت بجری کا خروج ہے۔انھوں نے کہا کہ بفلیاز سے دریا کو اندر سے بالکل ختم کر دیاگیا ہے اور انتظامیہ وہاں جا کر کاروائی کر کے راضی نہیں۔انھوں نے ترقیاتی کمشنر پونچھ سے مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ اگر دریا سے ریت بجری خروج پر پابندی نہیں لگائی تو لوگ احتجاج کا راستہ اختیار کریں گے۔