سرنکوٹ // سرنکوٹ بفلیاز شیخ العالم جامع مسجد بھونی کھیت میں جلسہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جہاں مہمان خصوصی مولانا سید بشارت حسین رضوی تھے ۔ جلسے کا آغاز حافظ محمد تبریز خان امجدی کی تلاوت کلام پاک سے ہوا۔اس دوران مقامی علمائے اکرام نے میلاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔مولانا بشارت نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ میلاد النبی صلی اللہ علیہ وسلم منانے سے بیماریاں دور ہوتی ہیں اور گھروں میں برکت آتی ہے۔انہوں نے کہاکہ سرور کائنات ؐنے پوری دنیا کو سیدھا راستہ دکھایا اور امن کا پیغام دیا اور یہ درس دیا کہ اسلام سلامتی کا مذہب ہے۔انہوں نے کہاکہ آپؐ نے اُس دور کی تمام تاریکیوں کو مٹا دیا اور باطل کو چکنا چور کر دیا۔انہوں نے مزید کہا کہ ریاست کے لوگوں کو ہرلحاظ سے امن و امان برقرار رکھنا چاہئے اور ظلم و ستم کو بند کیا جائے۔جامع مسجد بفلیاز کے امام وخطیب حافظ محمد نصیرالدین قادری نے نظامت کے فرائض انجام دیئے جبکہ پروگرام میں مولانا گلزار سیلاں، مولانانصیر چندیمڑھ ،مولانا جاوید قادری بھونی کھیت ،حافظ الطاف بھونی کھیت ،حافظ یاسر مستاندرہ ودیگران نے بھی شرکت کی ۔ پروگرام کا اختتام دعا اور لنگر غوثیہ پر ہوا۔
بفلیاز بھونی کھیت میں عید میلادؐکا انعقاد
