بغیر کسی بحث کے 3 زرعی قوانین کی منسوخی

سرینگر//نیشنل کانفرنس کے نائب صدر اور جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بغیر کسی بحث کے 3زرعی قوانین کی منسوخی کو نئے ہندوستان کیلئے جمہوریت کا نیا ماڈل قرار دیاہے۔ لوک سبھا نے پارلیمنٹ کے شروع ہونے والے25 روزہ سرمائی اجلاس کے پہلے دن بغیر کسی بحث کے 3زرعی قوانین کو منسوخ کرنے کے بل کو منظور کر لیا۔ بل کوبعدازاں راجیہ سبھا میںبھی منظورکیاگیااور یوں لگ بھگ دس ماہ قبل پارلیمنٹ میں منظورکئے 3زرعی قوانین منسوخ ہوگئے اوراب پارلیمان کے فیصلے پر صدر جمہوریہ دستخط کریں گے ۔ جے کے این ایس کے مطابق عمر عبداللہ نے پارلیمنٹ کے جاری اجلاس کے دوران بغیر کسی بحث کے لوک سبھا میں ’ بغیر کسی بحث کے 3 زرعی قوانین کی منسوخی‘‘ کو نئے ہندوستان کیلئے جمہوریت کا نیا ماڈل قرار دیاہے۔عمر عبداللہ نے ٹویٹر پر لکھا کہ ’’بغیر کسی بحث کے پاس کیا گیا اور بغیر بحث کے منسوخ کر دیا گیا‘‘اوربقول یہ نئے ہندوستان کیلئے جمہوریت کا ایک نیا ماڈل ہے۔