سرینگر// انتظامیہ نے سیول سیکریٹریٹ ٹریجری سے تنخواہ واگزار کرنے والے افسراں کو مطلع کیاہے کہ وہ بغیر پنشن سکیم والے ملازمین کی فہرست واجب الادا جی پی فنڈ کی دوسری قسط واگزار کرنے کیلئے پیش کریں۔ پیر کو جاری سرکیولر میں کہا گیا ہے’’تمام ڈرائنگ اینڈ ڈسبرسنگ آفیسرز ،جو سول سیکرٹریٹ ٹریجری کے ذریعے تنخواہ نکالتے ہیں،سے درخواست کی جاتی ہے کہ وہ اپنے اداروںکے’ این پی ایس‘ بغیر پنشن سکیم ملازمین کی فہرست وضع کردہ فارمیٹ کے مطابق جمع کرائیں تاکہ ان کے حق میں 6 ماہ مکمل ہونے کے بعد جی پی فنڈ کی واجب الادا دوسری قسط جاری کی جا سکے۔‘‘ سرکیولر میں مزید کہا گیا ہے کہ جن افسراں نے ’این پی ایس‘ کی پہلی قسط واگزار کرنے کیلئے فہرست جمع نہیں کرائی ے وہ ڈائریکٹر جنرل فنڈس آرگنائزیشن کے مارمیٹ کے تحت ایک ہفتے کے اندر مثبت انداز میں جمع کرائیں۔