ترال//بس اسٹینڈ ترال سے دیور تک رابطہ سڑک کھنڈرات میں تبدیل ہوئی ہے، جس کے نتیجے میں لوگوں کو عبورو مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ سڑک پر3سال قبل مرمت کا کام شروع کیا گیا تاہم کام سست رفتاری کے ساتھ جاری ہے اور 3سال میں 9کلو میٹر سڑک تعمیر نہیں ہو سکی جس کے باعث ستورہ علاقے کے ساتھ ساتھ دیگر علاقوں کے لوگوں کو تکلیف دہ مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔ لوگوں نے سڑک پر جاری کام میں سرعت لانے کا مطالبہ کیا ہے ۔