گاندربل//تحصیل لیگل سروس اتھارٹی کنگن کے زیر اہتمام گورنمنٹ گرلز ہائیر سیکنڈری سکول کنگن میں’بزرگ شہریوں کے حقوق‘‘کے عنوان سے بیداری پروگرام کا اہتمام کیاگیا۔تقریب میں چیئرمین تحصیل لیگل سروس اتھارٹی کنگن کرتار سنگھ نے بزرگ شہریوں کے حقوق کے بارے میں بات کی۔ انہوں نے بزرگ شہریوں کیلئے قانونی امداد کی اسکیموں کے بارے میں پروگرام میں شامل افراد کو تفصیلات سے آگاہ کیا۔انہوں نے متعدد قانونی لوازمات کے بارے میں روشنی ڈالی جن سے استفادہ حاصل کرنے کے تحت بزرگ شہریوں کو حقوق فراہم ہونگے۔سینئر پرازیکیوٹنگ افسر میر فاروق نے بھی بزرگ شہریوں کے حقوق پر خطاب کرتے ہوئے سامعین کو تفصیل فراہم کی۔ ایڈوکیٹ منظور الاسلام نے موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ شہری علم کا انسائیکلوپیڈیا ہے اور ہمیں ان کے تجربے کو اپنی روز مرہ کی زندگی میں استعمال کرنا چاہئے۔ اس کے علاوہ طلباء کی ایک بڑی تعداد نے تقریب میں حصہ لیا اور ان میں سے کچھ طلباء نے بھی بزرگ شہریوں کے حقوق پر اپنے خیالات کا اظہار کیا۔ تقریب کے اختتام پر پہلی ،دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کرنے والوں میں انعامات تقسیم کئے گئے۔تقریب کے دوران معزز شہریوں کی خاصی تعداد بھی موجود تھی۔