بریلی/یو این آئی// اتر پردیش میں ضلع بریلی کے بہیڑی تھانہ علاقہ میں گھر سے کام پرنکلیدو افراد کونامعلوم افرادنے گولی مارکر قتل کردیا۔ یہ دونوں بہیڑی قصبہ میں لکڑی بیچنے آئے تھے۔ قتل کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے اتوار کو بتایا کہ گواری گونٹیا گاوں کے رہائشی راجیش کمار سنگھ (35) اور روہتاش کمار (50) ہفتہ کو بہیڑی میں لکڑی فروخت کرنے آئے تھے۔ شام کو گھر لوٹتے وقت کسی نے گولی مار کر ان کا قتل کر دیا۔ ان کی تلاش میں اتوارکی صبح نکلے اہل خانہ کو راجیش کی لاش کھگائی نگر گاؤں میں مندر کے قریب پڑی ملی۔
بریلی میں دوافراد کا گولی مارکرقتل
