برگیڈئر خدا بخش اسکول کا23واں یوم تاسیس

جموں //گوجر دیش چری ٹیبل ٹرسٹ کے زیر تحت چلنے والے کے بی پبلک سکول نے اپنا 23واں یوم تاسیس منایا ۔اس سلسلہ میں ٹرسٹ کمپلیکس میں ایک تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں بابا غلام شاہ بادشاہ یونیورسٹی کے سابقہ وائس چانسلر ڈاکٹر مسعود احمد چوہدری بطور مہمان خصوصی شامل ہوئے ۔اس موقعہ پر سکولی بچوں کی جانب سے ایک رنگا رنگ تمدنی و ثقافتی پروگرام کااہتمام کیا گیا تھا ۔اس موقعہ پر سکول پرنسپل نے سکول کی سالانہ رپورٹ پیش کر تے ہوئے طلباء کی متعدد امتحانات میں پیش کی گئی کارکردگی پر تفصیلی روشنی ڈالی ۔اپنے خطاب میں مہمان خصوصی نے سکول میں معیار ی تعلیم پر زور دیتے ہوئے بچوں و سٹاف ممبران کی کارکردگی کی تعریف کی ۔تعلیمی میدان کے علا وہ ،کھیلوں اور تمدنی پروگرام میں بہترین صلاحیتوں کا مظاہرہ کر نے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے ۔