کشتواڑقصبہ کو چھوڑ کر ضلع کے دیگر سبھی تمام تعلیمی ادارے بند
عاصف بٹ
کشتواڑ//ضلع کشتواڑ اور اس کے بالائی علاقوں میں جاری موسلادھار بارشوں اور برفباری کے باعث دوسرے روز بھی معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر رہے۔ شدید سردی اور خراب موسمی حالات کی وجہ سے کئی علاقوں میں آمد و رفت میں دشواریاں پیش آئیں جبکہ تعلیمی سرگرمیاں بھی متاثر ہوئیں انتظامیہ کی ہدایات کے مطابق قصبہ کشتواڑ کو چھوڑ کر ضلع کے دیگر تمام تعلیمی ادارے احتیاطی طور پر بند رکھے گئے تاکہ طلبہ و طالبات کو کسی بھی ممکنہ خطرے سے بچایا جا سکے۔ ضلع کے بالائی علاقوں میں برفباری کے باعث سڑکیں پھسلن کا شکار ہو گئی ہیں جس سے لوگوں کو سفر میں مشکلات پیش آ رہی ہیں۔تفصیلات کے مطابق کئی دیہی اور پہاڑی علاقوں میں برفباری کے ساتھ ساتھ بارشوں کا سلسلہ دوسرے روز بھی جاری رہا بعد دوپہر اگرچہ۔موسم میں قدرے بہتری آئی جسے عوام نے راحت کی سانس لی ۔ واڑون کے سکھنائی علاقہ میں چھ انچ تک تازہ برفباری ہوئی جسے ان علاقوں کی عوام گھروں میں محصور ہوکررہ گئی۔ وہیں دیگر اوپری علاقہ جات میں بھی کئی انچ تازہ برفباری کی اطلاع موصول ہوئی ۔میدانی علاقوں میں بھی بارشیں ہوتی رہیں جسے درجہ حرارت میں نمایاں گراوٹ درج کی گئی۔ انتظامیہ نے احتیاتی طور سکولوں کو بند رکھا جبکہ قصبہ کو چھوڑ دیگر سبھی علاقوں میں سکول احتیاتی طور بند رہے۔