جموں //خوراک ، سول سپلائیز و امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے کل ایوان میں جی ایم سروری کی توجہ دلاؤ نوٹس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ حکومت ارکان کے اُس مطالبے کا جائیزہ لے گی جس میں ریاست کے برف سے ڈھکے علاقوں کیلئے راشن کوٹہ بڑھانے کی بات کہی گئی ہے ۔ وزیر موصوف نے کہا کہ برف سے ڈھکے علاقوں کے کئی ارکانِ اسمبلی نے محکمے کے ساتھ رابطہ قایم کر کے غذائی اجناس میں اضافہ کرنے کا معاملہ اجاگر کیا ۔ جس کے بعد حکومت نے اس طرح کے کچھ علاقوں میں ایم ایم ایس ایف ای ایس کے تحت راشن کا ماہانہ کوٹہ 35 کلو سے 50 کلو کر دیا ۔