برفباری کے نتیجے میں سرینگر ایئر پورٹ پر سبھی اڑانیں منسوخ

سرینگر/وادی بھر میں تازہ برفباری کے نتیجے میں بدھ کو سرینگر انٹر نیشنل ایئر پورٹ پر سبھی اڑانیں منسوخ کی گئیں تاہم محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ دیر تک موسم ٹھیک ہونے کے امکانات ہیں۔

سرینگر ایئر پورٹ اتھارٹیز کے مطابق موسم کی خرابی اور بھاری برفباری کی وجہ سے سبھی اڑانوں کو منسوخ کیا گیا ہے۔

 وادی کشمیر میں آج تازہ برفباری سے روز مرہ کے معمولات میں کافی اثر پڑا۔

وادی میں تازہ برفباری کا سلسلہ آج صبح شدید سردی کے بیچ شروع ہوگئی ۔

واضح رہے کہ محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کی ہے کہ19جنوری سے کشمیر میں''شدید ''برفباری متوقع ہے جس سے وادی کے ساتھ زمینی و فضائی رابطے منقطع ہوسکتے ہیں۔

 ماہ جنوری میں اب تک وادی کشمیر کے اندر تین بار برفباری ہوئی ہے جہاں سردیوں کے شدید ترین ایام ''چلہ کلان'' جاری ہیں۔ کشمیری کلینڈر کے مطابق چلہ کلان کا سلسلہ 22دسمبرسے31جنوری، یعنی 40 روز تک جاری رہتا ہے۔