سرینگر/فورسز نے بدھ کو شدید برفباری کے بیچ شمالی کشمیر میں ضلع بانڈی پورہ کے ایک گائوں کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن شروع کیا۔
اطلاعات کے مطابق فوج، سی آر پی ایف اور ایس او جی اہلکاروں نے حاجن علاقے کو محاصرے میں لیکر تلاشی آپریشن ہاتھ میں لیا۔
مقامی ذرائع کے مطابق فورسز نے جنگجوئوں کی موجودگی کے بارے میں مصدقہ اطلاع کے بعدڈانگر محلہ میں گھر گھر تلاشی لی۔