کنگن//ضلع ترقیاتی کمشنر و چیف ایگزیکٹو افسر لداخ ہل ڈیولپمنٹ کونسل سنتوش سکھ دیو نے زوجیلا کا دورہ کرکے حالیہ برفباری کے نتیجے میں زوجیلا پر سڑک کی صورتحال کا جائزہ لیا ۔ان کے ہمراہ ایس ایس پی کرگل عنایت علی چودھری ،ایس ڈی ایم دراس ،ایگزیکٹو انجینئر میکینکل ایگزیکٹو انجینئر آر اینڈ بی کرگل کے علاوہ دیگر محکموں کے افسران بھی تھے۔ ضلع ترقیاتی کمشنر کرگل نے افسران کو ہدایت دی کہ زوجیلا منیجمنٹ کمیٹی کو ہر ممکن مدد فراہم کی جائے تاکہ زوجیلا سے گزرنے والے ملازمین اور مسافروں کو سہولیات فراہم کی جاسکیں ۔انہوں نے میکینکل محکمہ کو ہدایت دی کہ وہ زوجیلا پر تین ٹپر اور دو جے سی بی کی تعیناتی کو یقینی بنائے تاکہ زوجیلا پر پھسلن کی جگہ پر مٹی ڈالتے رہیں تاکہ زوجیلا پر گاڑیوں کو کسی طرح کے مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
برفباری کے بعد زوجیلا سڑک کی صورتحال کاجائزہ | ہر وقت متحرک رہنے کیلئےحکام کی افسروں کو ہدایت
