سرینگر// جمعہ کو وادی بھر میںمعراج العالم کی اختتامی تقریبات تزک واحتشام اور مذہبی جوش و جذبے کے ساتھ منائی گئیں۔ سب سے بڑی تقریب درگاہ حضرت بل میں منعقد ہوئی جہاں عقےدت مندوں کی اےک بڑی تعداد موئے مقدس سے فیضیاب ہوئی۔ حضرتبل کے علاوہ جناب صاحب صورہ،شہری کلاشپورہ،سید صاحب سونہ وار ، بارہمولہ،پنجورہ شوپیان،کھرم سرہامہ اورسیر ہمدان، اہم شرےف بانڈی پورہ میں عاشقان رسول کاسیلاب ا±مڈآیا اورانہوں نے اس دن کی مناسبت کے تئیں اپنی والہانہ عقید ت ومحبت کا اظہار کیا ۔ آثار شریف درگاہ حضرتبل میں برستی بارشوں کے باوجود ہزاروں فرزندان توحید بشمول مرد وزن نے نماززفجر،نماز جمعہ،عصر،مغرب اور نماز عشاءکے بعد دیدار موئے مقدس ؒ کا فیض حاصل کیا۔ معراج النبی کی اختتامی تقریب میں شرکت کیلئے وادی کے اطراف واکناف سے عقےدت مندوں کی اےک بڑی تعداد اور عاشقان نے درگاہ حضرتبل کا ر±خ کیا۔ نمازجمعہ ادا کرنے کے بعد موئے مقدس کی نشاندہی کرائی گئی ۔اس موقعہ پر ریاست میں امن و آشتی اور عوام کی فلاح و بہبودکیلئے خصوصی دعاﺅں کا اہتمام کیا گیا ۔ حضرتبل علاقہ میں زائرین کے بھاری رش کے پیش نظر مختلف علاقوں سے یہاں پہنچنے والی گاڑیوں کی پارکنگ کیلئے نگین اور یونیورسٹی احاطہ میں انتظامات رکھے گئے تھے۔ محکمہ صحت کی طرف سے حضرتبل علاقہ میں خصوصی طبی کیمپ لگائے گئے تھے۔ جناب صاحب صورہ، مرکزی جامع مدنی رعناوری ،شہری کلاشپورہ،سید صاحب سونہ وار کے ساتھ ساتھ بارہمولہ،پنجورہ شوپیان،کھرم سرہامہ،سیر ہمدان،کعبہ مرگ اور دیگر کئی مقامات پرواقع زیار ت گاہوں،آستانوں اور مساجد میں بھی روح پرور تقاریب کا اہتمام ہوا۔۔ادھراہم شریف بانڈی پورہ ، زیارت خواجہ ہلال نسبل سمبل ،مکہامہ ، چرار شریف کے ساتھ ساتھ بارہمولہ ،سوپور اور دیگر قصبوں میںاور دیہی علاقوں میں نماز جمعہ کے موقعہ پر روح پرور تقاریب اور خصوصی مجالس کا اہتمام ہوا۔ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے درگاہ حضرت بل میں حاضری دی اور نمازِ فجر بھی وہیں ادا کی۔