سرینگر//جمعیت اہلحدیث کے سابق صدر شوکت احمد شاہ کے اہل خانہ نے تنظیم کے ہیڈ کوارٹر بربر شاہ پر احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم کے قتل میں مبینہ طور ملزمین کو نہ صرف جمعیت میں جگہ دی گئی بلکہ انہیں اسٹیج بھی فراہم کیا جارہا ہے۔ جمعیت صدر دفتر واقع بربر شاہ کے باہر مولانا شوکت احمد شاہ کے کنبے نے منگل کو احتجاج کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ جمعیت نے اس طرح کا طرز عمل اختیار کرکے اُن کے زخموں پر نمک پاشی کی ہے۔احتجاجی مظاہرین نے اپنے ہاتھوں میں پلے کارڑ اور بینر بھی اٹھا رکھے تھے۔انہوں نے الزام عائد کیا کہ موجودہ قیادت کا وطیر ہ روز اول سے ہی مرحوم کی جانب سے کئے گئے کام کی نفی کرنا رہا ہے۔