سرینگر//بربر شاہ سرینگر میںآوارہ اور پاگل کتوں کی تعداد میں بے تحاشہ اضافے سے آبادی میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے جبکہ آوارہ کتے اب مقامی شہریوں ،بچوںاور مسافرگاڑیوں پر بھی حملہ آور ہوتے ہیں جس سے مقامی لوگوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے ۔ لوگوںنے بتایا کہ علاقہ میں موجود بنڈ وں اور گلی کوچوں میں آوارہ کتوں کی بڑھتی ہوئی تعداد سے مقامی لوگ اس قدر پریشان حال ہوگئے ہیں کہ بچوں کو اسکول جاتے وقت ساتھ جانا پڑتا ہے جبکہ صبح و شام بچے ،بزرگ اور خواتین اپنے گھروں سے باہر آنے میں ڈر محسوس کر رہے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ کتے شام ہوتے ہی جھنڈوں کی صورت میں راہ گیروں اورمسافرگاڑیوں پر حملہ آور ہوتے ہیںاور ایک دوسرے پرٹوٹ پڑتے ہیں جسے وہاں راہ گیروں کو چلنا پھر نا مشکل بن گیا ہے۔ لوگوںنے ایس ایم سی کے اعلیٰ حکام سے مطالبہ کیا کہ وہ علاقہ کی آبادی کو اس مصیبت سے نجات دلانے کیلئے کار گر مہم شروع کریں۔