پونچھ // مہر کوٹ براچھڑ سڑک کی تعمیر کا کام عرصہ درازسے رکاپڑاہے جس کی وجہ سے لوگوں کومشکلات کاسامناکرناپڑرہاہے۔اس سلسلے میں سماجی و سیاسی کارکن مولوی فرید کی قیادت میں براچھڑ اور مہر کوٹ کے لوگوں کا مشترکہ وفد ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے ملاقی ہوا۔ اس دوران وفدنے ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ سے اپیل کی کہ وہ اس سڑک کا تعمیراتی کام شروع کروا یاجائے اوراس کی تکمیل جلدکروائی جائے۔ مولوی فرید نے کہا کہ اس علاقہ کے لوگ آج بھی قدیم طرز کی زندگی گزارنے پر مجبور ہے نہ تو انہیں بجلی فراہم ہو رہی ہے نہ ہی پانی جیسی بنیادی سہولت مہیا کی جارہی ہیںجبکہ سڑک رابطہ نہ ہونے کی وجہ سے بھی یہ لوگ کئی طرح کی پریشانی سے دوچار ہیں۔ انہوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر سے مداخلت کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ وہ متعلقہ محکمہ تعمیرات عامہ کے افسران کو ہدایت کریں کہ تعمیراتی کام جلد از جلد مکمل کروائیں۔ ضلع ترقیاتی کمشنر پونچھ وفد میں شامل تمام لوگوں کی بات سن کر انہیں یقین دلایا کہ وہ اس حوالے سے جلدی اقدام اٹھا کر ان کے مطالبات پورے کریں گے۔انہوں نے کہا کہ کوشش کی جا رہی ہے کہ ضلع میں تمام لوگوں کو بنیادی سہولیات فراہم کی جائیں۔ اس حوالے سے بات کرتے ہوئے پنچایت براچھڑکے سرپنچ شمیم احمد نے کہا کہ ان کی سڑک کا معاملہ پچھلے دس سال سے چل رہا ہے اس دوران انکی کئی بار اعلیٰ حکام سے ملاقات ہوئی اور ان سے اپیل کی گئی کہ سڑک کی تعمیرات جلد جلد از جلد مکمل کروائی جائے لیکن ان کی کوئی بات سننے والا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ دس سال پہلے براچھڑ تا مہر کوٹ سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تھا اس دوران ڈیڑھ کلومیٹر سڑک کی کٹائی کی گئی تھی جبکہ ڈیڑھ کلومیٹر کی کٹائی کرنی باقی ہے۔انہوں نے کہاکہ نامعلوم وجوہات کی بنا پر سڑک کا تعمیراتی بند کر دیا گیا ہے جبکہ اس وجہ سے علاقہ جے لوگ جدید دور میں بھی سہولیات سے محروم ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ سڑک کی تعمیر جلد مکمل کی جائے تاکہ اس علاقہ کے لوگوں کو فائدہ مل سکے۔