سرینگر///باباڈیمب سے ملحقہ براری نمبل میں موجود بہت بڑے رقبہ پر جمی خشک گھاس اور جھاڑیوں میں کل بعددوپہر اچانک آگ نمودار ہوئی۔مقامی لوگوں نے محکمہ فائر اینڈ ایمرجنسی سروس کو اطلاع دی جن کی گاڑیوں نے موقع پر پہنچ کر آگ بجھانے کی کارروائی شروع کی اور سخت کوششوں کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا۔محکمہ نے کہا کہ براری نمبل کے ایک بڑے حصے میں آگ لگ گئی تھی جس سے خشک گھاس اور جھاڑیوں کو نقصان پہنچا ہے۔
براری نمبل کی جھاڑیوں میں آگ
