راجوری//بدھل ۔راجوری سڑک کی خستہ حالی پر ڈھار سکری کے لوگوں نے ٹریفک کی نقل و حرکت بند کرکے احتجاجی مظاہرہ کیا ۔مقامی لوگ مندر گالہ کے مقام پر جمع ہوئے اور انہوں نے سڑک کو بند کرکے احتجاج کیا ۔ اس دوران انہوں نے متعلقہ حکام کے خلاف نعرے بازی کرتے ہوئے کہاکہ محکمہ کی طرف سے اس سڑک کی طرف کوئی توجہ نہیں دی جارہی اور نتیجہ کے طور پر ان کو مشکلات کاسامناکرناپڑتاہے ۔لگ بھگ ایک گھنٹے کے بعد ایس ایچ او کنڈی منظور کوہلی موقعہ پر پہنچے جنہوں نے مظاہرین کو بتایاکہ یہ معاملہ متعلقہ حکام کے نوٹس میں لاکر حل کروایاجائے گا۔اسی یقین دہانی پر مقامی لوگوں نے احتجاج ختم کیا ۔
بدھل ۔راجوری سڑک کی خستہ حالی پر احتجاج
