راجوری/مینڈھر// راجوری کے بدھل اور پونچھ کے مینڈھر علاقوں میں دوالگ الگ سڑک حادثاثوںمیں 4افراد لقمہ اجل بن گئے جبکہ دو درجن سے زائد افراد زخمی ہوئے ہیں ۔بدھل سے کوٹرنکہ آرہی منی بس زیر نمبر گریف کیمپ نزد بدھل مارکیٹ ڈرائیور کے قابو سے باہر ہوکر حادثے کاشکار ہوگئی جس کی وجہ سے تین افراد لقمہ اجل بنے جبکہ کئی دیگر زخمی ہوئے ۔ حادثہ کے فوری بعد بدھل مارکیٹ سے لوگ دوڑ کر موقعہ پر پہنچے اور انہوںنے فوج کی مدد سے بچائو کارروائیوں میں حصہ لیتے ہوئے تمام افراد کو پرائمری ہیلتھ سنٹر بدھل منتقل کیاجہاں دو افراد کو مردہ قرارد یااور پھر بعد میں اسی طبی مرکز میں ایک اور شخص زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم تو ڑ بیٹھا۔مرنے والوںکی پہچان محمد اشرف ولد مکھنا ، ذوالقرنین ولد عبدالشکور اور طاروق اقبال ولد عبدالرشید کے طور پر ہوئی ہے ۔وہیں شدید زخمیوںکو فوری طور پر ضلع ہسپتال راجوری منتقل کیاگیاجہاںسے کچھ کو ہیلی کاپٹر کی مدد سے گورنمنٹ میڈیکل کالج و ہسپتال جموں روانہ کیاگیاہے ۔ شدید زخمی ہونے والوں کی شناخت انتخاب عالم ، محمد شریف ، زریفہ بیگم ، سارو بیگم ، سندری بیگم ، محمد رشید ، عبدالغنی ، محمد بشیر ، عبدالشکور ، محمدشبیر اور امتیاز احمد کے طور پر ہوئی ہے ۔ضلع انتظامیہ راجوری نے مرنے والے افراد کے لواحقین کوایک ایک لاکھ روپے جبکہ شدید زخمی افراد کے حق میں20ہزار اور جزوی طور پر زخمی مسافروں کے حق میں دس ہزار روپے ایکس گریشیاء ریلیف منظور کی ہے ۔اس حادثے پر بدھل میں کہرام مچاہواہے اور لوگ اس بات پر شدید برہم ہیں کہ گاڑیوں میںگنجائش سے زیادہ سواریاں بھری جاتی ہیں ۔دریں اثناء مینڈھر کے سلواہ علاقے میں ٹا ٹا سوموزیر نمبرJK02AL-2148 ڈھم سلواہ کے مقام پر ڈرائیو کے قابو سے با ہر ہو کر 200فٹ گہری کھائی میں جا گر ی جس کے نتیجہ میں ایک پا نچ سالہ بچہ موقعہ پر ہلا ک ہو گیا جبکہ 8دیگر زخمی ہو گئے۔حادثے میں محمد ساجد نامی کمسن بچہ لقمہ اجل بنا جبکہ زخمیوں کی پہچا ن نظام دین ولد نذیر حسین ، صدیقہ بی زوجہ غلام عبا س، کفیل احمد ولد نظام دین، آفتا ب احمدولد محمد شریف، مو تیا ں بی زوجہ محمد شریف ، فدا حسین ولد نثار احمد ، غلا م عبا س ولد محمد رفیق، زارون بی زوجہ محمد نثار کے طور پر ہوئی ہے ۔دو شد ید زخمیوں کو جمو ں منتقل کیاگیاہے جبکہ دیگر کا علاج مینڈھر میں ہی چل رہاہے ۔ادھرخوراک ، شہری رسدات اور امور صارفین کے وزیر چودھری ذوالفقار علی نے ایوان میں بتایا کہ بدھل نوشہرہ میں 3 مسافر ہلاک اور 14 زخمی ہوئے ۔ وزیر نے حادثے میں ہلاک شدگان کے کنبوں کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کی دعا کی ہے ۔