سرینگر //بھارتیہ جنتاپارٹی کے درجنوں کارکنوں نے اتوار کے روز پریس کالونی سرینگر میں وسیم رضوی کی قران پاک کیخلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائر کئے جانے کوبدبختانہ حرکت قرار دیتے ہوئے زوردار احتجاجی مظاہرے کرتے ہوئے خبردارکیاکہ ایسے فتنہ پرورہی سماج کومذاہب اورفرقوں کی بنیاد پرتقسیم کرنے والے کو سرعام پھانسی دینی چاہئے،تاکہ ملک وقوم کی سلامتی اورامن وامان کیلئے خطرات پیداکرنے والوں کو بی جے پی کا واضح پیغام مل سکے۔کے این ٹی، کے مطابق بی جے پی ترجمان الطاف ٹھاکر نے کہا کہ ان کی پارٹی اس بدبختانہ بیان کی مذمت کرتی ہے اور مطالبہ کرتی ہے کہ اسلام اور ملک وقوم کے دشمن کو سرعام پھانسی دینی چاہئے۔بی جے پی کے سینئر لیڈر اور صوبائی ترجمان نے اْترپردیش شیعہ وقف بورڈکے سابق چیئرمین وسیم رضوی کی قران پاک کیخلاف سپریم کورٹ میں عرضی دائرکئے جانے کی حرکت پرتبادلہ خیال کیا۔پارٹی کے کارکنوں نے وسیم رضوی کی حرکت کوبدبختی،مسلم دشمنی اورفتنہ پروری پر مبنی قراردیتے ہوئے کہاکہ مذکورہ بدبخت نے جس اندازمیں قران پاک کی سراسرغلط تشریح اوراولین تین خلفائے راشدین کیخلاف زہرافشانی کی ہے ،وہ اسبات کوظاہرکرتاہے کہ اس بدبخت کے عزائم کتنے مکروہ اور قابل ملامت ہیں۔سینئر بی جے پی لیڈر نے کہاکہ وسیم رضوی نے جس حرکت کاارتکاب کیا ہے ،وہ قابل مذمت ہی نہیں بلکہ ناقابل معافی بھی ہے ،کیونکہ آج تک دنیامیں کسی بدترین مسلم یااسلام دشمن نے بھی قران پاک پرکبھی انگلی نہیں اْٹھائی اورنہ کسی نے خلفائے راشدین ؓکی شان میں گستاخی کرنے کی جرات کی۔انہوں نے کہاکہ وسیم رضوی ایک مشرک ہی نہیں بلکہ ایک مردودبھی ہے ،جس نے کلام پاک کی تعلیمات اورخلفائے راشدین ؓکے طریقہ کے بارے میں اناپ شناپ بک کر اسبات کاعملی ثبوت دیاہے کہ وہ صرف مسلمانوں یااسلام کاہی نہیں بلکہ عالم انسانیت کابھی بدترین دشمن ہے۔بی جے پی کاکنوں نے پریس کالونی میں وسیم رضوی کے خلاف روزدار مظاہرے کئے اور کہا کہ پارٹی اس کے بے ہودہ بیان کی زبردست الفاظ میں مذمت کرتی ہے۔پارٹی کے کارکنوں نے ہندو،مسلم سکھ عیسائی کے ملی اتحاد کے حق میں زوردار نعرے بلند کرتے ہوئے کہا کہ اسلام دشمن عناصر وسیم رضوی کو سرعام بھانسی دینے کا مطالبہ کیا ہے۔