کنگن/سونہ مرگ کے شتکڑی میں خواتین نے سرینگر لیہ شاہراہ پر محکمہ بجلی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیکر گاڑیوں کی آمد رفت روک دی۔ احتجاجی خواتین کا کہنا تھا کہ شتکڑی کو اگرچہ گذشتہ کئی برسوں سے بجلی ٹرانسفارمر اور بجلی کھمبوں سے فراہم کی جاتی تھی۔ مقامی لوگوں نے کشمیر عظمیٰ کو بتایا کہ جب سے اس بستی کو زیر زمین بجلی سپلائی فراہم کی گئی تب سے بستی کے ہر گھر کے نلو سے بجلی کرنٹ پیدا ہوگئی ہے اور اب لوگ نالہ سندھ سے پینے کا پانی لاکر استعمال کرتے ہیں ۔مقامی خاتون نے بتایا کہ گذشتہ روز ایک بچے نے اچانک گھر میں پانی پینے کے لئے نل کو ہاتھ لگایا تو ?س کو کرنٹ لگ گیا جس کی وجہ سے وہ بعد اذاںایس ایچ او پولیس تھانہ سونہ مرگ لطیف علی موقع پر پہنچ گئے اور احتجاجی خواتین کو دھر ختم کرنے پر آمادہ کیا۔
بجلی کی عدم دستیابی | شتکڑی سونہ مرگ کی بستی کا احتجاج
