اوڑی//اوڑی میں بجلی کی عدم د ستیابی کے نتیجے میں متعلقہ محکمہ کے تئیں عوام میں ناراضگی پائی جارہی ہے۔ اوڑی قصبہ کے نامبلہ، ہتھ لنگا، موٹھل، صورہ، سلیکوٹ، بلکوٹ،تھاجل، تلاواڑی، چرنڈہ، بٹگراں، سیدپورہ اور گھر کوٹ میں ماہ رمضان کی آمد کے ساتھ ہی بجلی نے آنکھ مچولی کا کھیل شروع کر دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک ہفتے سے بجلی سپلائی اکثر اوقات بند ہی رہتی ہے۔لوگوں نے کہاکہ محکمہ بجلی کی غیر سنجیدگی کی وجہ سے سرحدی قصبہ اوڑی کے دور دراز کے دیہات کے لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔انہوں نے مطالبہ کیا کہ ماہ ِرمضان کے دوران بجلی سپلائی کو یقینی بنایا جائے۔