کوٹرنکہ //کوٹرنکہ سب ڈویژن میں محکمہ بجلی کی جانب سے کوئی بھی شیڈول جاری نہیں کیا گیا ہے جبکہ مسلسل بجلی کٹوتی کی وجہ سے صارفین کو شدید مشکلات درپیش ہیں ۔مقامی لوگوں نے محکمہ بجلی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ گائوں میں بجلی سپلائی کا کوئی بھی شیڈول نہیں ہے جس کی وجہ سے درجنوں دیہات میں صارفین کیساتھ ساتھ بجلی کی مدد سے اپنا روز گار کمانے والے نوجوانوں کی مشکلات بڑھ گئی ہیں ۔کوٹرنکہ کے موڑا دراج ،درمن ،سموٹ ،لڑکوتی ،ترگائیں ودیگر دیہات کے مکینوں نے بتایا کہ سردیاں شروع ہوتے ہی بجلی کی کٹوتی کا عمل شروع کر دی جاتی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ گزشتہ کئی عرصہ سے تیل خاکی کی سپلائی کو بند کیا گیا ہے جس کے بعد لوگوں کا مکمل انحصار بجلی پر ہے لیکن بجلی کی کٹوتی کی وجہ سے جہاں موبائل فون و دیگر مشینری بند ہو جاتی ہے وہائیں لوگ کئی دنوں تک گھپ اندھیرے میں زندگی بسر کرنے پر مجبور رہتے ہیں ۔