مینڈھر//مینڈھر کے ہرنی اور اس کے گرد و نواح کے علاقوں کے مکینوں نے محکمہ پی ایچ ای اور محکمہ بجلی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے سرنکوٹ ۔مینڈھر روڈ پر کئی گھنٹوں تک گاڑیوں کی آمدورفت بند رکھی ۔مظاہرین نے دونوں محکموں پر لاپرواہی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہاکہ بجلی کی سپلائی کاکوئی شیڈیول ہی نہیں جبکہ پینے کا صاف پانی سپلائی ہی نہیںہوتا ۔انہوں نے کہاکہ کبھی بجلی ٹرانسفارمر خراب ہوجائے تو اسے کئی کئی دنوں تک ٹھیک نہیں کروایاجاتااور محکمہ پی ایچ ای کوبھی موٹر نہ چلنے کابہانہ مل جاتاہے جس وجہ سے پانی کی سپلائی بھی بند کردی جاتی ہے ۔انہوںنے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ پی ایچ ای کے ملازمین لا پرواہی سے کام کرتے ہیں اور جان بوجھ کر لوگوں کو پینے کا پانی سپلائی نہیں کیا جارہا۔ان کاکہناتھاکہ انہیں موسم سرمامیں کئی کلو میٹر دور سے جا کر پانی لانا پڑتا ہے۔مظاہرین نے کہاکہ مشکل سے مہینے میں چار سے پانچ دنوں کیلئے پانی سپلائی کیاجاتاہے اور کبھی موٹریں خراب ہوجاتی ہیں تو کبھی کوئی اور بہانہ ہوتاہے ۔ان کاکہناتھاکہ محکمہ بجلی کی طرف سے سپلائی کا کوئی شیڈیول نہیں ہے اور بجلی کے بغیر رہنے کی وجہ سے نہ صرف پورا نظام درہم برہم ہوجاتاہے بلکہ اس سے بچوں کی پڑھائی بھی متاثر ہورہی ہے جن کے امتحانات سر پر ہیں۔ان کا کہنا تھا کہ جب لوگوں سے ہر مہینے کرایہ لیاجارہاہے تو پھر انہیں پانی اور بجلی کی سپلائی کیوں نہیں کی جارہی ۔احتجاج کو دیکھتے ہوئے متعلقہ حکام موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے یقین دلایاکہ سپلائی کے نظام میں بہتری لائی جائے گی جس پر احتجاج ختم کیاگیا۔تاہم مظاہرین نے انتباہ دیاکہ اگر ان کے مطالبات پورے نہ ہوئے تو وہ پھر سے احتجاج کریں گے ۔
بجلی کے بحران پر منورگالہ کے لوگوں کا احتجاج
راجوری //راجوری کے منور گالہ کے لوگوں نے بجلی کے بحران پر محکمہ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا جس دوران راجوری۔ کوٹرنکہ۔بدھل سڑک پر ایک گھنٹے سے بھی زائد عرصہ کیلئے ٹریفک کی نقل و حرکت بند رہی ۔پولیس کے ایک افسر نے بتایاکہ صبح 9بج کر 15منٹ پر بڑی تعداد میں منور گالہ کے لوگ سڑک پر جمع ہوئے اور انہوں نے گاڑیوں کی آمدروفت معطل کرکے محکمہ کے خلاف نعرے بازی کی ۔مظاہرین نے الزام عائد کیاکہ بجلی کابحران پایاجارہاہے جس کی وجہ سے مقامی لوگوں کو سخت مشکلات کاسامناہے اورسارا نظام زندگی ہی متاثر ہے ۔انہوں نے بتایاکہ بارہا اس معاملے پر حکام سے بات کی گئی لیکن انہوںنے کوئی توجہ نہیں دی اور نہ ہی بہتری کے اقدامات کئے جارہے ہیں ۔لگ بھگ ڈیڑھ گھنٹے کے احتجاج کے بعد پولیس کی ٹیم اور متعلقہ محکمہ کے افسران موقعہ پر پہنچے اور انہوں نے بجلی سپلائی میں بہتری لانے کا یقین دلاکر احتجاج ختم کروایا۔
پھلنی میں بھی محکمہ بجلی کیخلاف احتجاج
کوٹرنکہ //موسم سرما شروع ہوتے ہی سب ضلع کوٹرنکہ بدھل کی پنچات پھلنی میں بجلی کی غیر اعلانیہ کٹوتی کا سلسلہ شروع ہوگیاجس پر سوموار کے روزمقامی لوگوںنے احتجاج کیا ۔اس دوران رشید شاہین اور پرویز ملک نے کہا کہ بجلی کا ناقص نظام سوہان روح بنا ہوا ہے اور بحران شدت اختیار کررہاہے ۔انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کے کچھ ملازم روزانہ شام کو بجلی کاٹ دیتے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ بجلی کے نظام میں دن بدن ابتری ہی آرہی ہے اور کٹوتی کی وجہ سے پھلنی ، سموٹ، درمن ، دراج ، لڑکوتی و دیگر علاقوں کے لوگ شدید مشکلات کاسامناکررہے ہیں ۔ ایک اورشہری رشید شاہین نے بتایاکہ بدھل کے سبھی علاقہ جات گھپ اندھیرے میں ہیں اور اس بارے میں متعدد مرتبہ حکام سے بات بھی کی گئی تاہم انہوں نے کوئی اقدام نہیں کیا جس کے بعد انہیں مجبوراًاحتجاج کرناپڑاہے۔