سرنکوٹ// سرنکوٹ کی پنچایت موڑا بچھائی لور میں 1982 سے لیکر اس وقت تک صارفین کو بجلی کی دستیابی کو یقینی بنانے کیلئے نصب کردہ ٹرانسفارمر کی نہ تو صلاحیت میں اضافہ کیا گیا ہے او ر نہ ہی کوئی متبادل بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا ہے ۔صارفین نے بتایا کہ علاقہ میں گزشتہ 40برسوں سے آبادی کی شرح میں کئی گنا اضافہ ہوگیا ہے لیکن محکمہ بجلی کی لاپرواہی کی وجہ سے فراہم کرہ سہولیت میں بہتری نہیں لائی جاسکی ۔انہوں نے بتایا کہ گائوں میں چالیس برس قبل 63کے وی کا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا گیا تھا جو اب لوڈ بڑھ جانے کی وجہ سے اکثر خراب رہتا ہے ۔علاقہ معززین نے بتایا کہ مذکورہ ٹرانسفارمر سے کئی محلوں جن میں محلہ سیداں ،بچھائی محلہ ،سیداں دکھنا محلہ سیداں المصطفیٰ اکیڈمی پنچایت مرہوٹ لورلیفٹ محلہ ٹنڈ سیداں محلہ قمبری ولامحلہ سٹیلیاں لور پنچایت مڑہوٹ لور رایٹ محلہ جابڑ سیداں پنچایت ہاڑی لور رایٹ محلہ جابر وارڈ نمبر 2 ان تمام محلہ جات کواسی ٹرانسفارمر سے بجلی فراہم کی جارہی ہے جس کی وجہ سے مشینری پر لوڈ میں انتہائی اضافہ ہو گیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ کم از کم ایک دہائی سے وہ محکمہ بجلی اور ضلع انتظامیہ سے علاقہ میں اضافی ٹرانسفارمر نصب کرنے کیلئے رجوع کررہے ہیں لیکن جھوٹی یقین دہانیوں سے ہی کئی برسوں تک لوگوں کو بیوقوف بنایا گیا ہے ۔لوگوں نے کہاکہ بھاجپا کی مرکزی حکومت عوام کو ہرممکن سہولیات فراہم کرنے کے دعوئے کررہی ہے لیکن زمینی سطح پر صورتحال مزید ابتر ہوتی جارہی ہے ۔انہوں نے مانگ کرتے ہوئے کہاکہ اس قدر وسیع علاقوں میں بجلی کی فراہمی کو یقینی بنانے کیلئے سو کے وی سے زائد کا بجلی ٹرانسفارمر نصب کیا جائے تاکہ لوگوں کی پریشانی ختم ہو سکے ۔