بجلی ٹرانسفارمرکی تنصیب معاملہ : پلماکے لوگ فوج کے خلاف سراپااحتجاج

 راجوری //ضلعکے پلماگائوں کے لوگوں نے مقامی فوج کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے دوگھنٹوں سے زائدوقت تک کوٹرنکہ بدھل سڑک کوآمدورفت کیلئے ٹھپ رکھا۔ کشمیرعظمیٰ کوموصولہ اطلاعات کے مطابق احتجاج اس وقت شروع ہواجب فوجی کیمپ سے بجلی ٹرانسفارمرکولانے کی اجازت نہیں دی ۔فوج کی جانب سے منع کرنے کے بعدلوگوں نے معاملہ کولے کرفوج کے خلاف احتجاج کیااورنعرے بازی کی۔اس دوران سراپااحتجاج مقامی لوگوں نے کہاکہ محکمہ پی ایچ ای نے پانی کی سپلائی سکیموں کیلئے ٹرانسفارمرفراہم کیاہے لیکن فوج ہمیں کیمپ سے ٹرانسفارمرلانے کی اجازت نہیں دی ۔انہوں نے کہاکہ اس سے ایک ماہ پہلے بھی لوگوں نے اسی طرح کااحتجاج کیاتھاجس کے بعدفوج نے واٹرسپلائی سکیموں کیلئے ڈھانچہ تعمیرکرنے کی اجازت دی تھی۔انہوں نے مانگ کی کہ ٹرانسفارمرکوآرمی کیمپ سے لانے کی اجازت دی جانی چاہیئے تاکہ پہاڑی علاقے میں اسے نصب کیاجاسکے۔احتجاج کی اطلاع ملتے ہی ایس ایچ اومتعلقہ اعجازحیدراورنائب تحصیلدارراجوری موقعہ پرپہنچے اورمظاہرین سے بات چیت کی۔بعدازاں ڈپٹی سپرانٹنڈنٹ آف پولیس ہیڈکوارٹر نے بھی موقع پرپہنچ کرمظاہرین سے بات کی ۔انہوں نے کہاکہ فوج کے حکام کوخط لکھاجائے گاتاکہ ٹرانسفارمرکوٹرانسپورٹ کیاجاسکے۔بعدازاں لوگوں کوبتایاگیاکہ محکمہ پی ایچ ای فوج کوخط لکھے گاجس کے بعدلوگوں نے احتجاج ختم کیا۔اس دوران احتجاج کی وجہ سے دوگھنٹوں تک راجوری۔کوٹرنکہ بدھل روڈ بندرہا۔