عظمیٰ نیوز سروس
سرینگر// سرینگر ضلع کے بمنہ علاقے میں ہفتہ کو جے وی سی ہسپتال کے قریب بجری مکسر کی زد میں آکر ایک مزدور شدید زخمی ہونے کے بعد زندگی کی بازی ہار گیا۔ زخمی شخص، جس کی شناخت 45 سالہ غلام نبی ساکن کھڑی بانہال کے رہنے والے کے طور پر ہوئی ہے، کو فوری طور پر جے وی سی ہسپتال، بمنہ منتقل کیا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے تصدیق کی کہ اس کے سر میں شدید چوٹ آئی ہے۔بروقت طبی امداد کے باوجود وہ علاج کے دوران زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے چل بسا۔ انہوں نے بتایا کہ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔