بجبہاڑہ ہسپتال سے 27کورونا مریض صحتیابی کے بعد رخصت

؎ اننت ناگ//ٹراما اسپتال بجبہاڑہ میں زیر علاج 27کورونا وائرس مریضوں کو صحتیابی کے بعد گھر روانہ کیا گیا ۔ مریضوں کو گھر روانہ کرنے کے موقع پر ڈپٹی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار، چیف میڈیکل آفیسر اننگ ناگ، ڈیٹی چیف میڈیکل آفیسر اننت ناگ، ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ کے میڈیکل سپر انٹنڈنٹ کے علاوہ مریضوں کے تیماردار موجود تھے۔ اس موقع پر ڈپٹی کمشنر اننت ناگ بشیر احمد ڈار نے بتایا ’’ ضلع میں صحتیاب ہونے والے کورونا وائرس مریضوں کی کل تعداد61ہوگئی ہے جن میں سے50سب ضلع اسپتال بجبہاڑہ میں صحتیاب ہوئے‘‘۔ بشیر احمد ڈار نے اس موقع پر ایس ڈی ایچ بجبہاڑہ کے طبی و نیم طبہ عملہ کی سراہنا کی جنہوں نے مریضوں کی صحتیابی کیلئے 24گھٹے مسلسل  کام کیا۔ یہ بات قبل ذکر ہے کہ ضلع اننت ناگ میں محض 34دنوں کے دوران کورونا وائرس مریضوں کی تعداد 236ہوگئی ہے جن میں سے 61صحتیاب ہوگئے ہیں اور اسطر ح ضلع میں صحتیاب ہونے والے مریضوں کی شرح 25فیصد تک پہنچ چکی ہے۔