بجبہاڑہ میں معمر شہری غرقآب

اننت ناگ//نٹی پورہ بجبہاڑہ میں ایک معمر شہری وضو بنانے کے دوران دریائے جہلم میں ڈوب کرہلاک ہوگیا ۔75 سالہ غلام رسول شاہ ساکنہ نٹی پورہ دریائے جہلم کے کنارے وضو بنا رہا تھا جس کے دوران وہ اپنا توازن کھو بیٹھا اور دریا میں گرگیا۔حادثہ کے خبر ملتے ہی مقامی لوگ اور پولیس بچاؤ کارروائی میں جٹے اور کافی کوششوں کے بعد بزرگ شہری کی نعش بر آمد کی گئی۔قانونی لوازمات کے بعد نعش ورثاء کے حوالے کی گئی۔