بارہمولہ// ضلع بارہمولہ کے باکھی پورہ رفیع آباد علاقے کی اندورانی سڑک کافی خستہ حال ہے جس کے نتیجے میں مقامی آبادی کو نقل و حرکت میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔مقامی لوگوں کے مطابق باکھی پورہ سے چنم رفیع آباد اندورانی سڑک کی حالت ناقابل آمدورفت ہے جس کے نتیجے میں علاقے کے بزرگوںاورطالب علموں سمیت عام لوگوں کو سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ بارشوںکے دوران یہ لنک روز جھیل کا منظر پیش کرتا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ آر اینڈ بی حکام اس صورتحال سے آگاہ ہے لیکن کوئی توجہ نہیں دی جاتی۔مقامی لوگوں نے ضلع ترقیاتی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار سے مطالبہ کیا ہے کہ اس معاملے پر غور کریں تاکہ انہیں درپیش مشکلات سے چھٹکارا مل سکے ۔